0
Wednesday 21 Oct 2020 14:22

مسکن چورنگی دھماکا قدرتی گیس کا ہے، بی ڈی ایس ابتدائی رپورٹ

مسکن چورنگی دھماکا قدرتی گیس کا ہے، بی ڈی ایس ابتدائی رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مسکن چورنگی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔ بی ڈی ایس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا گیس لیکج کے باعث پیش آیا۔ بی ڈی ایس رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے آئی ای ڈیز و دیگر دھماکا خیر مواد کے شواہد نہیں ملے، زخمیوں میں سے بھی بم دھماکے کے شواہد نہیں ملے۔ واضح رہے گلشن اقبال کراچی میں مسکن چورنگی کے قریب ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے، دھماکے سے عمارت کی 2 منزلوں سمیت گراؤنڈ فلور مکمل تباہ ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 893267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش