0
Saturday 24 Oct 2020 21:46

امت پر انجمن غلامان امریکہ کی حکومت ہے، سینیٹر مشتاق خان

امت پر انجمن غلامان امریکہ کی حکومت ہے، سینیٹر مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے سچے امتی کا ہر دن اور ہر لمحہ انؐ کی اتباع میں گزرے گا، امت مسلمہ وسائل سے مالامال ہے لیکن امت پر انجمن غلامان امریکہ کی حکومت ہے۔ ہمارے حکمران قرآن اور قرآنی تعلیمات سے دور اور مغرب کی تہذیب اور چکا چوند سے متاثر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالقرآن پنج پیر ضلع صوابی کے اٹھارہویں سالانہ اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع عام میں امیر جماعت اشاعت التوحید و السنۃ شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری، امیر جماعت اسلامی ضلع صوابی میاں افتخار الدین اور سابق امیر ضلع محمود الحسن، مولانا مفتی مراد احمد، مولانا امجد حسین سمیت علماء کرام و مشائخ عظام شریک تھے۔ مشتاق خان کا مزید کہنا تھا کہ قرآن پاک سے دوری نے آج امت مسلمہ کو ذلالت کے گھڑوں میں دھکیل دیا ہے۔ افغان مجاہدین نے ثابت کردیا کہ قرآن سے تعلق ہو تو امریکہ اور نیٹو کی افواج کی بہادری کی قصے ہالی ووڈ کی فلموں میں تو نظر آئیں گے لیکن افغانستان کی سرزمین پر نظر نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان نے امریکی اور نیٹو کی سپر آرمی کو پیمپر آرمی بنادیا ہے۔مدراس کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے، مدارس آباد رہیں گے۔ مساجد کے مینار کھڑے رہیں گے اور حاملین قرآن روزبروز ترقی کریں گے۔ شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری اور تنظیم اشاعت التوحید و السنۃ کو تاریخ ساز اجتماع عام کے انعقاد پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ دنیاوی و اُخروی کامیابی اسلام اور اسلامی نظام میں مضمر ہے۔ اسلام کے سوا کہیں بھی کامیابی نہیں، سیکولرازم، لبرل ازم اور دوسرے ادیان اور ازموں کا کوئی مستقبل نہیں، اسلام دین کامل ہے۔ دارالقرآن ایک ایسی نسل تیار کررہا ہے جو قرآن پاک کی روشنی اور اصحاب کرام رضوان اللہ اجمعین کے مبارک نقوشِ پا پر چلتے ہوئے دین کے قیام ا ور غلبہ کی ہمہ گیر جدوجہد کریں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 893860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش