0
Sunday 25 Oct 2020 19:35

دفعہ 370 کی بحالی کا سوال ہی نہیں ہے، جتندر سنگھ

دفعہ 370 کی بحالی کا سوال ہی نہیں ہے، جتندر سنگھ
اسلام ٹائمز۔ کشمیری سیاستدان مزاحمتی لیڈران سے زیادہ خطرناک ثابت ہوتے جا رہے ہیں، کی بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ترنگا سے متعلق محبوبہ مفتی کا بیان انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کا فیصلہ پارلیمنٹ میں کیا گیا اور اس کی واپسی کا اب کوئی امکان نہیں ہے۔ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ کشمیر کے نام نہاد لیڈران کبھی کبھی مزاحمتی لیڈران سے بھی خطرناک دیکھنے کو ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی خود کو سیاستدان کہتی ہے لیکن ترنگا اٹھانے کے لئے نت نئے بہانے کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ جتندر سنگھ کا بیان اس وقت سامنے آیا جب سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں کشمیر کے پرچم کی واپسی تک وہ کوئی بھی جھنڈا نہیں اٹھائی گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ اقتدار میں تھے تو وہ بھارتی آئین اور ترنگا کے نیچے سر خم کرتے تھے تاہم جب ان سے اقتدار چلا گیا تو وہ پاکستان کے گیت گانے کے علاوہ جموں کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے پر سوالات اٹھانے لگیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کا خاتمہ پارلیمنٹ میں قانون پاس کرنے کے بعد کیا گیا اور اب کوئی بھی طاقت اس فیصلہ کو بدل نہیں سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 893969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش