0
Monday 26 Oct 2020 22:52
اسرائیل میں مقیم عربوں کے حج اور اماراتی تجارت کیلئے

مکہ مکرمہ کے قریب بڑی سمندری گذرگاہ تعمیر کرنیکا صیہونی-اماراتی منصوبہ فاش

مکہ مکرمہ کے قریب بڑی سمندری گذرگاہ تعمیر کرنیکا صیہونی-اماراتی منصوبہ فاش
اسلام ٹائمز۔ غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم "اسرئیل" کے ساتھ اپنی خفیہ دوستیوں کو سب سے پہلے آشکار کرنے والے خلیجی عرب ملک متحدہ عرب امارات کی جانب سے مقدس ترین مسلم سرزمین مکہ مکرمہ کے ہمسائے میں واقع جدہ پورٹ کو صیہونی بندرگاہ ایلات پورٹ کے ساتھ جوڑنے کا منصوبہ منظر عام پر آ گیا ہے۔ صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل و امارات کی رژیموں کے درمیان صیہونی ایلات پورٹ اور مکہ کے قریب واقع حجاز کی جدہ پورٹ کو ایک بڑی سمندری گزرگاہ کے ذریعے براہ راست ملا دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے اسی منصوبے کے حوالے سے دبئی انٹرنیشنل پورٹس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی سربراہی میں ایک اماراتی وفد نے ایلات پورٹ کا دورہ بھی کیا ہے۔

صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم نے لکھا ہے کہ اسرائیلی بندرگاہ ایلات کے مالک کی جانب سے پیش کردہ منصوبے کے مطابق اسرائیل میں مقیم مسلم عرب باشندے حج کی ادائیگی کے لئے اس بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والے بحری جہازوں کے ذریعے مکہ مکرمہ سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جدہ پورٹ پہنچیں گے جبکہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی تجارت میں بھی اس پورٹ کے سبب آدھے سے زائد رَستہ کٹ جائے گا۔ اس اخبار کے مطابق اسرائیلی بندرگاہ کا دورہ کرنے والے اماراتی وفد نے کہا ہے کہ اس منصوبے کی منظوری کا امکان موجود ہے جبکہ مستقل قریب میں اس حوالے سے مزید ملاقاتیں بھی انجام پائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 894184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش