0
Tuesday 27 Oct 2020 21:17

مدرسے پر حملہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ اور بڑا امتحان ہے، سراج الحق

مدرسے پر حملہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ اور بڑا امتحان ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مدرسے پر حملہ بڑا سانحہ ہے جو حکومت کیلئے لمحہ فکریہ اور بہت بڑا امتحان ہے۔ پشاور میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مدرسے میں 900 کے قریب بچے زیرِ تعلیم تھے۔ انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی توجہ دیگر معاملات پر ہے، اس لئے ایسے واقعات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت بھی مسلسل پاکستان کو دھمکیاں دے رہی ہے، حکومت کو ممکنہ دہشت گردی کی اطلاع تھی لیکن افسوس کہ حکومت بروقت اقدامات نہیں کرسکی۔
خبر کا کوڈ : 894370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش