0
Wednesday 28 Oct 2020 23:42

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند
اسلام ٹائمز۔ کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں، ضلع ملیر کے 8 سرکاری اسکولوں میں کوویڈ کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے، ڈی ڈی ای او ضلع ملیر نے اسکول پرنسپل کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ضلع ملیر کے مختلف اسکولوں میں کرائے گئے کوویڈ ٹیسٹ بڑی تعداد میں پوزیٹیو آئے ہیں جس کے پیش نظر فوری طور پر آج سے 8 سرکاری اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ تمام متاثرہ افراد 5 دن کیلئے گھروں پر قرنطینہ میں چلے جائیں، ضلع ملیر کے 8 سرکاری اسکولوں میں کوویڈ کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں۔ کوویڈ کے حوالے سے این سی او سی کی گائڈ لائن پر عمل کریں گے اور تمام کلاس رومز کو ڈس انفیکٹ کیا جائے جبکہ وہ تمام طلباء اور اساتذہ کو رابطے میں تھے وہ بھی احتیاط کریں اور گھروں پر قرنطینہ میں چلے جائیں۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکول ابتدائی طور پر 5 دن کیلئے بند کئے گئے ہیں، ایس او پی فالو کرتے ہوئے کلاس روم کوریڈور کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، جس کے بعد یکم نومبر سے تدریسی عمل بحال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 894640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش