0
Friday 30 Oct 2020 12:11

سردار ایاز صادق کے بیان پر دل بہت رنجیدہ اور دکھی ہوا، جلیل احمد شرقپوری

سردار ایاز صادق کے بیان پر دل بہت رنجیدہ اور دکھی ہوا، جلیل احمد شرقپوری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ ایاز صادق اور نواز شریف کے بیان پر شرمندگی ہے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ سردار ایاز صادق کے بیان پر دل بہت رنجیدہ اور دکھی ہوا، ایاز صادق جیسے ذمے دار آدمی کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا، جس سے ملک کا وقار کم ہو اور دشمن خوش ہو، ان کا بیان قابل مذمت ہے۔ جیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ نواز شریف ذہنی و جسمانی بیماری کا شکار ہیں، اس لیے شہباز شریف یا جو بھی بہتر ہے اس کو آگے لایا جائے۔ جلیل احمد شرقپوری نے مزید کہا کہ ہم مسلم لیگی پاکستان کیلئے ہیں کسی خاندان کیلیے نہیں، مجھے ایاز صادق اور نواز شریف کے بیان پر شرمندگی ہے۔
خبر کا کوڈ : 894884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش