0
Friday 30 Oct 2020 13:17

تعلیمی ادارے کورونا پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے، اسد عمر

تعلیمی ادارے کورونا پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق تعلیمی ادارے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے، تعلیمی اداروں میں دیگر سیکٹرز کے مقابلے میں ایس او پیز پر زیادہ عمل ہو رہا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ سب سے زیادہ ریسٹورنٹ، شادی ہال اور بڑی مارکیٹیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن رہے ہیں، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قانون میں تبدیلی کرنا پڑی تو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ایسی صورتحال نہیں ہے کہ قانون میں تبدیلی کرنا پڑے، این سی او سی کی کورونا صورتحال پر نظر ہے، مزید سخت اقدامات کرنا پڑے تو کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ستمبر میں کورونا کی شرح 1.7 سے 1.8 فیصد تھی، جس میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، 72 دنوں میں کورونا کی شرح 3 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے، قوم نے احتیاط نہ کی تو کورونا صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔ اسد عمر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کامیاب رہی تھی، اسلام آباد میں کچھ اسٹریٹ کا لاک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے، کوشش ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ بڑھنے سے پہلے اقدامات کر لیے جائیں۔ 
خبر کا کوڈ : 894900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش