0
Tuesday 3 Nov 2020 23:28

قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے، آرمی چیف کی ایف ڈبلیو او کو ہدایت

قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے، آرمی چیف کی ایف ڈبلیو او کو ہدایت
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف ڈبلیو او ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انجینئر انچیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو ایف ڈبلیو او کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او کی بڑے منصوبوں کیلئے استعداد کار بڑھانے کی تعریف بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ قومی مفاد میں تعاؤن کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 895751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش