0
Thursday 12 Nov 2020 18:43

کورونا کی دوسری لہر، جیلوں کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے

کورونا کی دوسری لہر، جیلوں کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پنجاب کی جیلوں کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ نئے آنیوالے قیدیوں کا کرونا ٹیسٹ لازمی اور بیرکس سے دوسری بیرکس میں قیدیوں کی منتقلی روک دی گئی ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی جانب سے جیلوں میں آنے والے تمام نئے قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا گیا ہے اور کم ازکم 14 روز قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قیدیوں کو ایک سے دوسری بیرک میں منتقلی کا عمل بھی روک دیا گیا۔ جیل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ قیدیوں سے ملنے کیلئے آنیوالے ملاقاتیوں کیلئے ماسک، سینٹی ٹائرز اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری قرار دیا جائے۔ میڈیکل سٹاف کی کمی کو فوری پورا کیا جائے جہاں کمی ہے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے۔ تمام سپرنٹنڈنٹس کو بیمار سٹاف کا فوری ٹیسٹ کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ ہر جیل میں ماسک، سینی ٹائزر کا مکمل انتظام ہونا چاہیے۔ جیلوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر واش بیسن لگائے جائیں، سینٹی ٹائزر بھی رکھیں۔ قیدیوں کیلئے آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 897422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش