0
Sunday 15 Nov 2020 14:19

حکومت جتنے مرضی ہتھکنڈے استعمال کر لے، گھر جانا ہی پڑے گا، مریم نواز

حکومت جتنے مرضی ہتھکنڈے استعمال کر لے، گھر جانا ہی پڑے گا، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ سلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ اتنا خوف ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ہر جلسے سے پہلے وہاں کے رہنماؤں پر کریک ڈاؤن شروع ہو جاتا ہے۔ حکومت جتنے مرضی ہتھکنڈے استعمال کر لے، انشااللہ گھر تو جانا ہی پڑے گا۔ نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے سابق ایم این اے عبد الغفار ڈوگر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جلسے پہلے بھی ہوتے آئے ہیں اور انشاءاللہ ملتان کا جلسہ بھی اپنے مقررہ وقت پہ ہو گا، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنےاوچھے ہتھکنڈےاستعمال کرلے یہ ہمارے کارکنوں کے جذبے، ہمت اور حوصلے کو پست نہیں کر سکتے ،عبدالغفار ڈوگر کا جرم یہی ہےکہ وہ نوازشریف صاحب کے بیانیے کا علم بلند کیے ہوئے ہیں۔ جلسے پہلے بھی ہوتے آئے ہیں اور انشاءاللہ ملتان کا جلسہ بھی اپنے مقررہ وقت پہ ہوگا کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لے یہ ہمارے کارکنوں کے جذبے، ہمت اور حوصلے کو پست نہیں کرسکتے عبدالغفار ڈوگر صاحب کا جرم یہی ہےکہ وہ نوازشریف صاحب کے بیانیےکا علم بلند کیے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 897947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش