0
Monday 16 Nov 2020 20:53

خیبر پختونخوا، سرکاری اسکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنیکی منظوری

خیبر پختونخوا، سرکاری اسکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنیکی منظوری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اجلاس میں سرکاری اسکولوں میں ڈبل شفٹیں شروع کرنے کی اصولی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سرکاری اسکولوں میں ڈبل شفٹیں شروع کرنے کیلئے پالیسی تیار کر لی گئی ہے۔ پالیسی پر عملدرآمد کیلئے وزیر تعلیم کی سربراہی میں متعلقہ حکام کی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ اسکولوں میں ڈبل شفٹیں ضرورت کی بنیاد پر شروع کی جائیں گی۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ کسی بھی اسکول کیلئے ڈبل شفٹ کی ضرورت کا تعین کرنے کیلئے طریقہ کار واضح کیا گیا ہے۔ ڈبل شفٹوں میں پڑھانے کیلئے اسی اسکول کے اساتذہ کو پہلی ترجیح دی جائے گی، جبکہ اساتذہ نہ ملنے پر قریبی اسکول سے اساتذہ لئے جائیں گے۔ ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت اساتذہ کے سال میں ایک دفعہ تبادلے ہونگے۔ ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت گریڈ 12 تا 18 تک کے اساتذہ کے تبادلے ہوں گے۔ صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں یکساں نظام رائج کرنے پر کام کیا جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ تمام تعلیمی بورڈز میں امتحانات کا سارا نظام یکساں ہونا چاہیئے، تعلیمی بورڈز کی خالی آسامیوں کو جلد سے جلد پر کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 898161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش