0
Monday 16 Nov 2020 23:50

آئندہ ماہ غاصب صیہونی وزیراعظم کا پہلا دورۂ ابوظہبی

آئندہ ماہ غاصب صیہونی وزیراعظم کا پہلا دورۂ ابوظہبی
اسلام ٹائمز۔ ایک معروف صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ طے پا گیا ہے۔ ای مجلے "عرب48" کے مطابق صیہونی اخبار "آحارانوت" نے لکھا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو کو متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت خود اماراتی ولیعہد محمد بن زائد نے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی وزیراعظم کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے اپنے دورے کے ساتھ ہی نئے اسرائیلی طیارے "صیہونی پَر" (Wing of Zion) کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی ایماء پر مسئلۂ فلسطین کو پس پشت ڈالتے ہوئے ممتاز عرب ملک "متحدہ عرب امارات" کی جانب سے چند ماہ قبل ہی غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کر لئے گئے تھے جس کے بعد گذشتہ ماہ بنجمن نیتن یاہو اور محمد بن زائد کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں اعلان کیا گیا تھا کہ دونوں رژیموں کے سربراہان کے درمیان جلد ہی ملاقات بھی منعقد کی جائے گی۔ یاد رہے کہ غاصب صیہونی وزیراعظم نے اس ٹیلیفونک گفتگو کے بعد کہا تھا کہ میں نے اُسے اسرائیلی دورے کی دعوت دی ہے جبکہ اُس نے بھی مجھے ابوظہبی آنے کی دعوت دے دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 898234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش