0
Tuesday 17 Nov 2020 19:20

عثمان بزدار نے 2 وزیروں کو ڈانٹ دیا، اب وزیراعلیٰ بن کے دکھاوں گا، عثمان بزدار

عثمان بزدار نے 2 وزیروں کو ڈانٹ دیا، اب وزیراعلیٰ بن کے دکھاوں گا، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ اجلاس میں 2 وزراء کی سرزنش کر دی اور کہا کہ سازشیں کرنیوالوں کو اچھی طرح جانتا ہوں، مجھے کہا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ بن کر دکھاؤ اب بن کر دکھاؤں گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونیوالے صوبائی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ سیکرٹری تعلیم کو مجھ سے پوچھے بغیر تبدیل کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ تبدیل کیے گئے سیکرٹری کورس پر جا رہے ہیں، ایسا معاملہ نہیں کہ کابینہ اجلاس میں اٹھایا جائے، یہ بات مجھ سے اکیلے بھی کی جا سکتی تھی۔ دوسری جانب صوبائی وزیر انصر مجید نیازی کی بھی سرزنش کی گئی۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سازشیں کرنیوالوں کو اچھی طرح جانتا ہوں۔ مجھے کہا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ بن کر دکھاؤ، اب میں چیف منسٹر بن کر دکھاؤں گا۔ وزیراعلیٰ کے اس رویے پر کابینہ میں خاموشی چھا گئی اور ایک سینیئر وزیر وزیراعلیٰ کو ٹھنڈا رہنے کا مشورہ دیتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 898370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش