0
Wednesday 18 Nov 2020 10:26

پی ڈی ایم نے چارٹر آف پاکستان سے متعلق پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

پی ڈی ایم نے چارٹر آف پاکستان سے متعلق پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) نے چارٹر آف پاکستان سے متعلق پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو میثاق پاکستان مسودے پر سفارشات تیار کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی بنائی گئی پانچ رکنی کمیٹی میں کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال، پیپلز پارٹی کی شیری رحمان اور رضا ربانی، خرم دستگیر، کامران مرتضیٰ شامل ہیں۔ پی ڈی ایم نے گیارہ جماعتوں میں سے تین جماعتوں سے اراکین کو کمیٹی کے لیے منتخب کیا ہے جب کہ آٹھ چھوٹی جماعتوں میں سے کسی کو بھی اس کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔ پی ڈی ایم اجلاس کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک کی رفتارکو تیز کیا جائے گا،کورونا کی آڑ میں جلسوں پر پابندی کو مسترد کرتے ہیں۔ پی ڈی ایم جلسے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات 2018 الیکشن کا ری پلے تھا۔ انتخابات میں دھاندلی سے پی ڈی ایم بیانیےکو تقویت ملی۔  تمام جماعتو ں نے اس پر اتفاق کیا ہے اور گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وفاقی، جمہوری، پارلیمانی اور اسلامی آئین کی عملداری کو یقینی بنایاجائے گا۔ انتقامی احتساب کو مسترد کرتے ہیں۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں کیوں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔ شبر زیدی کے اعترافات حکومت کے خلاف ایف آئی آر ہے۔ یہ لوگ دھاندلی کےعادی ہیں،ہم ان کا راستہ روکیں گے
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پی ڈی ایم نے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے،کمیٹی چارٹر آ ف پاکستان کے حوالے سے کام کرے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 898457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش