0
Wednesday 18 Nov 2020 16:14

پی ڈی ایم کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مقدمات ختم کراؤ، شبلی فراز

پی ڈی ایم کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مقدمات ختم کراؤ، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مقدمات ختم کراؤ۔ وفاقی وزیرا طلاعات سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ایک ہی ایجنڈا ہےکہ مقدمات ختم کراؤ۔ عدلیہ وہ آزاد مانی جائے گی جو انہیں ریلیف دے، الیکشن صرف وہ آزاد مانے جائیں گے جن کے نتائج ان کے حق میں ہوں گے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بات صرف وہ درست ہوگی جو یہ کریں گے۔ یہ جمہوریت نہیں آمرانہ رویہ ہے۔ فیصلے عوام نے کرنا ہیں اور ان فیصلوں کو سیاسی جماعتوں نے تسلیم کرنا ہے۔ عمران خان نے اداروں کو آزاد اور خودمختار کردیا ہے اور اب اداروں پہ کسی خاندان کی کوئی اجارہ داری نہیں۔
خبر کا کوڈ : 898553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش