0
Saturday 21 Nov 2020 01:24

پشاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ شیڈول کے عین مطابق ہوگا، شاہد خاقان عباسی

پشاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ شیڈول کے عین مطابق ہوگا، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور پی ڈی ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پشاور میں جلسہ شیڈول کے مطابق ہوگا، تفصیلات کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نون لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ پشاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم جماعتوں کا حتمی فیصلہ ہے کہ پشاور میں جلسہ 22 نومبر کو ہی ہوگا، پی ڈی ایم کا جلسہ مقررہ تاریخ، مقررہ وقت اور مقررہ مقام پر ہی ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹ اور افواہیں پھیلانے سے 22 نومبر کے جلسے کی تاریخ، مقام اور وقت تبدیل نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 899025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش