0
Saturday 21 Nov 2020 12:06

کابل، 14 راکٹ حملے، 2 دھماکے، 6 افراد جاں بحق

کابل، 14 راکٹ حملے، 2 دھماکے، 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر ہوئے دھماکوں اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 24 زخمی ہو گئے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر 14 راکٹ حملوں میں 5 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔ کابل میں راکٹ حملوں سے قبل مختلف مقامات پر 2 دھماکے بھی ہوئے، جن میں 1 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ افغان دارالحکومت کابل آج صبح دھماکوں سے گونج اٹھا، کابل کے علاقوں ارزان قیمت، چھلستون میں میگنیٹک آئی ای ڈی دھماکے ہوئے جن میں ایک پولیس اہلکارجاںبحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 899077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش