0
Monday 23 Nov 2020 21:52

سوات جلسہ پر مشتاق خان کی جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام کو مبارکباد

سوات جلسہ پر مشتاق خان کی جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام کو مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ سوات میں جماعت اسلامی کا کامیاب جلسہ اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت جماعت اسلامی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، جس پر جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ سوات کے کارکنان اور ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور سوات کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے کہا کہ 29 نومبر کو تیمرگرہ دیر پائین میں تاریخ ساز جلسہ ہوگا، جس کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں ملک میں بے روزگاری عام ہو چکی ہے۔ ادویات، گندم، آٹے، چینی سمیت ضرورت کی تمام اشیاء کئی فیصد مہنگی ہوگئی ہیں۔ حکومت میں مافیا بیٹھا ہوا ہے جنکی وجہ سے مہنگائی کا عذاب ہے۔ حکومت کورونا کا نام لے کر بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے کی کوشش کررہی ہے۔ حیرت ہے گلگت بلتستان کے انتخابات میں کورونا کا خطرہ نہیں تھا، لیکن بلدیاتی انتخابات میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 899528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش