0
Tuesday 24 Nov 2020 01:17

 عوام اور تمام مکاتب فکر سے وابستہ نمائندگان مفاد پرست عناصر سے دور رہیں، خواجہ عزیز الحسن 

 عوام اور تمام مکاتب فکر سے وابستہ نمائندگان مفاد پرست عناصر سے دور رہیں، خواجہ عزیز الحسن 
اسلام ٹائمز۔ سماجی رہنما و دی میڈیا فائونڈیشن کے سربراہ خواجہ عزیز الحسن نے کہا ہے کہ تمام مسالک کے دینی مدارس کو موجودہ حکومت سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے، جو علما مساجد و مدارس کو آڑ بنا کر نفرت انگیز شر پھیلا رہے ہیں وہ صرف اور صرف اقتدار کو حاصل کرنے کے لئے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تمام مکاتب فکر سے وابستہ نمائندہ رہنماوں سے کی گئی ملاقات میں کیا۔ خواجہ عزیز الحسن نے مزید کہا کہ جب اقتدار کی سیاست کرنے والے علماء اقتدار میں ہوتے ہیں تو انہیں سب کچھ صحیح نظر آتا ہے لیکن اقتدار کے ایوانوں سے نکلتے ہی وہ عوام میں مسلکی بنیاد پر نفرت پھیلانے کا سبب بن جاتے ہیں، عوام اور تمام مکاتب فکر سے وابستہ نمائندگان ایسے مفادپرست عناصر سے دور رہیں اور ان کی چکنی چپڑی باتوں میں نہ آئیں، جس کی وجہ سے آج عوام بھی شدید پریشانی کا شکار ہے، ہم ہمیشہ کی طرح امن و امان کے قیام کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری کو ادا کرتے رہیں گے تاکہ معاشرہ پرامن ماحول میں ترقی کی منازل کی طرف پروان چڑھے۔
خبر کا کوڈ : 899569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش