0
Saturday 28 Nov 2020 23:54

ایبٹ آباد، اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی ہمشیرہ کے گھر ڈکیتی

ایبٹ آباد، اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی ہمشیرہ کے گھر ڈکیتی
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی ہمشیرہ کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو 40 تولہ طلائی زیورات اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایبٹ آباد میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس میں ماسک پہنے ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ماسک پہنے ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنایا، ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کرکے گھر کی مکمل تلاشی لی اور 40 تولہ طلائی زیورات، 5 لاکھ روپے و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ پولیس کے مطابق 2 ڈاکو جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکارڈ بھی لے گئے۔ مشتاق غنی کے بھانجے نے اندراج مقدمے کیلئے تھانہ نواں شہر کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور اہلِ خانہ سے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 900557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش