0
Sunday 29 Nov 2020 20:36

ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخریزادہ کے بہمانہ قتل پر آغا سید حسن کا اظہار صدمہ

ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخریزادہ کے بہمانہ قتل پر آغا سید حسن کا اظہار صدمہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے بہمانہ قتل پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسے انقلاب اسلام ایران کے خلاف استکباری قوتوں کی گھناؤنی سازش کی ایک اور کڑی قرار دیا ہے۔ آغا سید حسن نے کہا کہ عالمی سامراجی قوتوں کی سر توڑ کوششوں کے باوجود ایرانی قوم و قیادت کے جذبہ انقلاب اور استقامت کو متزلزل نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب دشمن قوتیں ایران سے براہ راست ٹکر لینے کے بجائے کئی سال سے بزدلانہ حربوں کا سہارا لے رہی ہیں۔ آغا سید حسن نے مقتول سائنسدان کی شہادت کو دنیائے اسلام کے لئے بالعموم اور اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ایک ناقابل تلافی نقضان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے انسانیت سوز حربوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کو مظلومین جہاں کی حمایت اور نصرت کے دینی فریضے سے باز نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ آغا سید حسن نے شہید کی خدمات اور جذبہ ایمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس صدمہ جانکاہ پر ایران قوم و قیادت رہبر معظم حضرت آیت اللہ اعظمیٰ سید علی خامنہ ای اور شہید کے لواحقین و پسماندگان سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 900690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش