0
Tuesday 1 Dec 2020 06:46

کشمیر سے متعلق او آئی سی کی قرارداد پر ہندوستانی وزارت خارجہ کا بیان مسترد

کشمیر سے متعلق او آئی سی کی قرارداد پر ہندوستانی وزارت خارجہ کا بیان مسترد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کشمیر سے متعلق او آئی سی کی قرارداد پر ہندوستانی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نائیجرمیں ہونے والی او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے 47 ویں اجلاس میں  کشمیر پر متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق او آئی سی امت مسلمہ کی اجتماعی آواز ہے اور اقوام متحدہ کے بعد دوسری بڑی بین الاقوامی تنظیم ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے 57 ممالک ممبر ہیں جب کہ پانچ مبصر ریاستیں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جموں و کشمیر یو این ایس سی کے ایجنڈے میں سب سے قدیم بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ او آئی سی قرارداد ہندوستان کے مؤقف کی مکمل نفی کرتی ہے کہ کشمیر اس کا داخلی معاملہ ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 900953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش