0
Saturday 5 Dec 2020 15:02

کورونا میں تیزی، ایبٹ آباد متاثرہ شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا

کورونا میں تیزی، ایبٹ آباد متاثرہ شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں بتایا گیا ہےکہ ایبٹ آباد میں حالیہ دنوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں جبکہ راولپنڈی کا دوسرا نمبر ہے۔ اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی حالیہ صورت حال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد ہوگئی ہے۔ پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.15، سندھ میں 10.74 فیصد، خیبرپختونخوا میں 9.68 فیصد، بلوچستان میں 10.46 فیصد، گلگت بلتستان میں 3.92 فیصد، اسلام آباد میں 5.27 فیصد جبکہ آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 11.24 فیصد ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق شہروں کے اعتبار سے ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کی شرح ایبٹ آباد میں ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں کورونا مثبت آنے کی شرح 17.57 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ راولپنڈی 15.26 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 14.31 فیصد ہوگئی، حیدرآباد میں 12.13 فیصد، پشاور میں 10.63 فیصد، مظفرآباد میں 10.61 فیصد، کوئٹہ میں 6.42 فیصد، میرپورآزاد کشمیر میں 5.77 جبکہ سوات میں4.31 فیصد ہوگئی ہے۔ این سی او سی میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے 309 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، لاہور میں 84، کراچی میں 73، پشاور اور ملتان میں 45، 45، اسلام آباد میں 39، راولپنڈی 20 اور فیصل آباد میں 3 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 901814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش