0
Sunday 6 Dec 2020 21:25

بھارت کے زرعی قوانین کیخلاف امریکہ میں سکھوں کی احتجاجی ریلی

بھارت کے زرعی قوانین کیخلاف امریکہ میں سکھوں کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ کینیڈا اور برطانیہ کے بعد اب امریکہ کے عوام بھی بھارت کی کسان احتجاجی ریلی کی حمایت میں نکل آئے ہیں۔ امریکہ کے کئی شہروں میں سینکڑوں سکھوں نے بھارت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف پُرامن طور پر احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ کیلیفورنیا کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے مظاہرین کے سان فرانسسکو میں ہندوستان کے قونصل خانے کی جانب بڑھنے والی کاروں کے بڑے قافلے نے ’بے برج‘ پر ٹریفک کو روک دیا۔ اس کے علاوہ سینکڑوں مظاہرین انڈیانا پولس میں جمع ہوئے۔ انڈیانا کے رہائشی مظاہرین گرندر سنگھ خالصہ نے کہا کہ کسانوں کو ملک کے لئے روح کی حیثیت حاصل ہے۔ امریکہ اور کینیڈا کے متعدد شہروں سمیت پوری دنیا کے لوگ ان قوانین کے خلاف متحد ہوئے ہیں، جو بھارت کی زرعی منڈی کو نجی شعبے کے لئے کھول دیں گے، جو بڑے کارپوریٹ گھرانوں کو کاشتکاری کی آزاد برادریوں کے حصول کی اجازت دیں گے اور اس سے فصلوں کی منڈی قیمت میں کمی آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 902052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش