0
Thursday 10 Dec 2020 19:23

آیت اللہ حاج شیخ محمد یزدی کی وفات پر علامہ ساجد نقوی کا اظہار افسوس

آیت اللہ حاج شیخ محمد یزدی کی وفات پر علامہ ساجد نقوی کا اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالم جلیل القدر و مجاہد، حضرت امام خمینی کے دیرینہ ساتھی آیت اللہ حاج شیخ محمد یزدی کی رحلت پر انتہائی غم و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ان بزرگ عالم دین نے اپنی تمام زندگی مکتب اہل بیتؑ کے دفاع اور انقلاب اسلامی ایران کی خدمت میں گزاری۔ مرحوم نے اپنی علمی و فقہی خدمات کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوری ایران کے اہم کلیدی ذمہ داریوں پر اپنی خدمات انجام دیں۔ عدلیہ کے سربراہ کے علاوہ دیگر اہم اداروں کے ممبر رہے۔ ان کی یہ خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی یہ خدمات اپنی بار گاہ میں بہ احسن وجہ قبول فرمائے۔ مصیبت کے ان لمحات میں رہبر معظم، مراجع عظام، حوزہ ہای علمیہ، ان کے شاگردان، عقیدت مندان بالخصوص ان کے محترم خانوادے کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔ بارگاہ خداوندی میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جزیل کے لئے دعا گو ہیں۔
خبر کا کوڈ : 902898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش