0
Thursday 10 Dec 2020 20:26

عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے میں اپنا دوہرا معیار ختم کرنا ہو گا، قاسم خان سوری

عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے میں اپنا دوہرا معیار ختم کرنا ہو گا، قاسم خان سوری
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر نظر نہیں آرہا، انہیں دہرا معیار ختم کرنا ہوگا۔ انسانی حقوق کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پارلیمنٹ کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1400 سال قبل ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺؑ نے رنگ و نسل کا فرق ختم کیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان بنا تو دوقومی نظریئے کی بنیاد پر بنا، کیونکہ اُس وقت مسلمانوں کو آزادی حاصل نہیں تھی، اور انسانی حقوق کی بنیاد پر ہی پاکستان معرض وجود میں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی ہم غلامی کے دور میں رہ رہے ہیں، نئے قانون بنائے گئے تو ہم عوام کو بنیادی حقوق دے پائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 902901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش