0
Thursday 10 Dec 2020 23:06

وزیراعظم کی اپوزیشن سے جلسے چند ماہ کیلیے ملتوی کرنے کی اپیل

وزیراعظم کی اپوزیشن سے جلسے چند ماہ کیلیے ملتوی کرنے کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جلسوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن اس سے لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کریں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، ہم نے پہلی لہر میں اپنے لوگوں کولاک ڈاؤن سے بچایا، پہلی لہر میں قوم نے ایس او پیز پر عمل کیا لیکن دوسری لہر میں باقی دنیا کیلئے بھی ایس او پیز پر عمل درآمد مشکل ہوگیا ہے، کورونا کیسز میں اضافے سے ہمارے اسپتالوں، ہیلتھ ورکرز پر پریشر پڑے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے مجھ پر کوئی پریشر نہیں پڑے گا، وہ صرف لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، اپوزیشن سے اپیل کرتا ہوں دو تین ماہ بعد جلسے کرلیں کیوں کہ جلسوں میں کورونا پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے، ملتان میں پی ڈی ایم جلسے کے بعد کورونا وارڈ کے 64 فیصد بیڈ بھر چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور یورپ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، بھارت میں کورونا سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اموات ہوئیں، پوری قوم کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا چاہیے، ماسک کے استعمال سے کورونا پھیلنے کے چانس کم ہو جاتے ہیں، اگر اسی طرح کورونا کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو اسپتال بھر جائیں گے، زیادہ سردی میں کورونا کیسز پھیلنے کا خدشہ ہے، اس وقت پشاور میں 40 فیصد کورونا کے بیڈز بھر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 902929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش