0
Thursday 10 Dec 2020 20:39

غاصب صیہونی رژیم نے "بین الاقوامی قدس ایئرپورٹ" کو "غیرقانونی یہودی بستی" میں بدلنے کا منصوبہ بنا لیا

غاصب صیہونی رژیم نے "بین الاقوامی قدس ایئرپورٹ" کو "غیرقانونی یہودی بستی" میں بدلنے کا منصوبہ بنا لیا
اسلام ٹائمز۔ ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے فلسطینی دارالحکومت قدس شریف میں واقع بین الاقوامی ایئرپورٹ پر غیرقانونی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی "انجمن مطالعات عرب" (Arab Studies Society) کے شعبہ نقشہ جات کے سربراہ خلیل تفکجی نے ترک خبررساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ فلسطینی شہر قدس کی قدیمی ایئرپورٹ یا "قلندیا ایئرپورٹ" 1967ء میں اسرائیل کی جانب سے قدس شریف پر قبضہ کئے جانے سے قبل فلسطینی حکومت کے بین الاقوامی استعمال میں تھی تاہم اسرائیل نے اس پر قبضہ کرنے کے بعد اسے اندرون ملک پروازوں میں استعمال کرنا شروع کر دیا تھا جبکہ سال 2000ء سے یہ ایئرپورٹ مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔

خلیل تفکجی نے میڈیا کو بتایا کہ غاصب صیہونی رژیم کی کوشش ہے کہ وہ ٹرمپ حکومت کے خاتمے سے قبل ہی ماہ جنوری میں قدس ایئرپورٹ کو غیرقانونی یہودی بستیوں میں بدلنے کے اپنے گھناؤنے منصوبے کا آغاز کر دے۔ فلسطینی ماہر نقشہ جات نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ تاحال تصویب نہیں ہوا تاہم صیہونی حکومت کی جانب سے اس منصوبے کو قبول کرنے کے لئے "قدس کی منصوبہ بندی و تعمیراتی کمیٹی" پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے جبکہ یہ منصوبہ تصویب کر لئے جانے کے بعد اس پر تیزی کے ساتھ عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی غیر قانونی یہودی بستی ہو گی جو دراصل صیہونی منصوبے "عظیم قدس" کا ایک حصہ ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی میڈیا نے بھی اعلان کیا ہے کہ قدس کی منصوبہ بندی و تعمیراتی کمیٹی نے جاری ہفتے کی ابتداء میں اس منصوبے کو بطور کلی منظور کر لیا ہے جبکہ اس منصوبے کے تحت قدس شریف کے شمال میں واقع "قلندیا" نامی علاقے کے اندر 9,000 غیرقانونی یہودی گھر تعمیر کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی قدس ایئرپورٹ سال 1920ء میں تعمیر کی گئی تھی تاہم فلسطینی حکومت کی موجودگی میں برطانیہ نے سال 1924ء سے اس ایئرپورٹ کو اپنے استعمال میں لیا تھا جبکہ 1936ء میں اسے عام پروازوں کے لئے کھول دیا گیا۔ یہ ایئرپورٹ رن وے، کنٹرول ٹاور اور آنے و جانے والے مسافروں کے لئے خصوصی ہالز پر مشتمل ہے تاہم غاصب صیہونی رژیم نے اپنے قبضے کے بعد اسے سال 2000ء سے مکمل طور پر بند کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 903023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش