0
Friday 11 Dec 2020 23:19

مصری سکیورٹی وفد کا دورۂ غزہ اور حماس کیساتھ مذاکرات

مصری سکیورٹی وفد کا دورۂ غزہ اور حماس کیساتھ مذاکرات
اسلام ٹائمز۔ بدھ کے روز مصری انٹیلیجنس ایجنسیز کے ایک وفد کی جانب سے غزہ کا مختصر دورہ کیا گیا جبکہ مصری وفد فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ چند گھنٹوں پر مشتمل مختصر مذاکرات کے بعد واپس پلٹ گیا۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا نے رپورٹ دی ہے کہ حماس نے اپنے ایک بیان میں اس ملاقات کے بارے آگاہ کیا ہے۔ حماس کے مطابق مصری انٹیلیجنس میں فلسطینی شعبے کے انچارج احمد عبدالخالق کی سربراہی میں مصری انٹیلیجنس ایجنسیز کے ایک اعلی سکیورٹی وفد نے حماس کے مرکزی رہنما خلیل الحیہ اور ان کے وفد کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں مختلف فلسطینی کیسز، فلسطینی وحدت، شراکتداری اور انہی مسائل سے متعلق مختلف معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مصری سکیورٹی وفد کے ساتھ غزہ کی پٹی کے سرحدی محاصرے، غاصب صیہونی رژیم کو محاصرہ ختم کرنے پر مجبور کرنے، کرونا سے مقابلے سمیت مختلف میدانوں میں غزہ کو ضرورت کا سازوسامان مہیا کرنے اور "رفح" کی سرحدی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے پر بات چیت کی گئی۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس ملاقات میں مزید ملاقاتوں کا تسلسل جاری رکھنے اور مختلف مسائل کو زیربحث لانے پر تاکید کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 903126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش