0
Tuesday 15 Dec 2020 10:19

عمران خان کے ٹوئٹر پر 13 ملین فالوورز ہوگئے ہیں

عمران خان کے ٹوئٹر پر 13 ملین فالوورز ہوگئے ہیں
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ٹوئٹر پر 13 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کو 13 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے ٹوئٹر پر 13 ملین فالوورز ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو وہ اپنے اکاؤنٹ پر سیاسی امور اور ملکی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔خیال رہے کہ جولائی میں ہونے والے ایک مطالعے سے انکشاف ہوا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر دنیا کے مقبول رہنماؤں کی درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہیں جبکہ اس وقت کی تازہ ترین مطالعے کے مطابق عمران خان دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
 
ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد کے لحاظ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سر فہرست ہیں، دوسرے نمبر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر عیسائی پیشوا پاپ فرانسس ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر وزیراعظم عمران خان کے 10 ملین سے زائد فالوورز ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 903806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش