0
Saturday 1 Aug 2009 16:17

سوات آپریشن،6دہشتگرد ہلاک،متعدد شدت پسندوں کا سرنڈر کرنیکا فیصلہ،کمانڈر عاقل 21ساتھیوں سمیت گرفتار

سوات آپریشن،6دہشتگرد ہلاک،متعدد شدت پسندوں کا سرنڈر کرنیکا فیصلہ،کمانڈر عاقل 21ساتھیوں سمیت گرفتار
سوات،راولپنڈی،مالاکنڈ،لکی مروت:سوات اور مالاکنڈ میں جاری شدت پسندوں کے خلاف سرچ و کلیئرنس آپریشن میں سکیورٹی فورسز کو مقامی لشکر کی بھی حمایت حاصل ہو گئی،چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ دہشت گردوں کو ہلاک اور شدت پسند کمانڈر ابن عاقل سمیت چھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ قبائلی لشکر کی سکیورٹی فورسز کی بھرپور حمایت کرنے پر شدت پسند رہنماؤں نے اپنے آپ کو رضا کارانہ طور پر سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی
ایس پی آر سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے خوگ باچا میں شدت پسندوں کے اہم رہنماء ابن عامر کے چھوٹے بھائی ابن عاقل کو سکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا۔ شیلپالم میں دو دہشت گردوں جبکہ بی بی زیارت کے قریب تین دہشت گردوں نے رضا کارانہ طور پر اپنے آپ کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔ سکیورٹی فورسز کو سوات اور مالاکنڈ کو شدت پسندوں سے خالی کرانے میں قبائلی لشکروں کی بھی مکمل حمایت حاصل ہو چکی ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں شدت پسندوں کے کمانڈرز نے اپنے آپ کو رضا کارانہ طور پر سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنا کا فیصلہ کیا ہے جبکہ خوازہ خیلہ کے علاقوں عالم گنج،چن کولائی،جانو اور بندھائی،میں بھی قبائلی لشکر نے شدت پسندوں کے خاتمہ کیلئے سکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ،چارباغ اور الہ آباد میں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جن کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا جبکہ پیر بابا سے دوکھادہ تک کے علاقوں کو کلیئر کرنے کیلئے تیس افراد پر مشتمل لشکر بھی سکیورٹی فورسز کے ہمراہ ہے دوسری جانب پاک فوج نے اب تک متاثرین آپریشن میں دو لاکھ چونتیس ہزار چھ سو پینتیس کیش کارڈز بھی تقسیم کئے ہیں،مالا کنڈ اور لکی مروت میں سرچ آپریشن کے دوران مزید 15 شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ بونیر میں قومی لشکر اور فوج نے مشترکہ کارروائی کر کے پیر بابا سے ڈھوک اڈہ تک کے علاقے کلیئر کرا لیے ۔ ذرائع کے مطابق آپریشن راہ راست میں مزید ایک درجن سے زائد شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ بخت جان نامی شدت پسند کمانڈر نے خود کو فورسز کے حوالے کر دیا ۔سوات کے علاقے الوچ میں تحصیل ناظم محمد علی کے گھر پر چھاپے کے دوران مقابلے میں ناظم کا بھائی جاں بحق جبکہ بھانجا اور ہمسایہ زخمی ہو گئے ۔ دوسری جانب عالم غلئی ولید آباد بارہ لئی بابو حرمت آباد سمیت دیگر علاقوں کے معززین کا جرگہ خوازہ خیلہ میں ہوا جس میں آپریشن میں سیکورٹی فورسز کی بھرپور معاونت کا اعادہ کیا گیا ادھر کوزہ بانڈے میں تلاشی آپریشن کے دوران 11 شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ لکی مروت کے پہاڑوں سے خودکش حملوں کے لیے استعمال کی جانے والی 6 جیکٹس اور دھماکہ خیز مواد سے بھرے تھیلے ملے ہیں

خبر کا کوڈ : 9040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش