0
Monday 21 Dec 2020 22:18

وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا

وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔ وہ ضروری سرکاری امور گھر سے سرانجام دیں گے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی ہے۔ بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلٰی کے بعد اب وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ اتوار کی شام بخار، کھانسی اور دیگر علامات محسوس ہونے پر ٹیسٹ کروایا گیا۔ کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آنے پر وزیراعلٰی پنجاب نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کر لیا جبکہ تمام سرکاری اجلاس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلٰی عثمان بزدار ضروری سرکاری امور گھر سے ہی نمٹاتے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق اتوار کے روز سرکاری طور پر وزیراعلٰی کا کوئی اجلاس تو نہیں ہوا لیکن وہ نجی اور ذاتی مصروفیات سرانجام دیتے رہے۔ انہوں نے عوام سے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 905242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش