0
Friday 25 Dec 2020 23:58
شہید جنرل سلیمانی و ابومہدی المہندس کی پہلی برسی

شہید قاسم سلیمانی شہادت کے عاشق تھے، سید ہاشم صفی الدین

ہمارے ساتھ جنگ میں اسرائیل بارہا شکست کھا چکا ہے
شہید قاسم سلیمانی شہادت کے عاشق تھے، سید ہاشم صفی الدین
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ کے چیئرمین ایگزیکٹو کونسل سید ہاشم صفی الدین نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران تاکید کی ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں غاصب صیہونی رژیم بارہا شکست کھا چکی ہے۔ عرب ای مجلے العہد کے مطابق سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ دشمن نے حزب اللہ کے ساتھ جنگوں میں متعدد بار شکست کھائی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب وہ مزاحمتی محاذ کے ساتھ مقابلے کے دوسرے رَستے اختیار کرنے پر مجبور ہے۔ حزب اللہ لبنان کے چیئرمین ایگزیکٹو کونسل نے ایرانی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی ہر میدان میں صف اول کے انتہائی اہم اور پالیسی ساز کمانڈر تھے جبکہ ان کی شخصیت، تہذیب اور طریقۂ کار؛ خالص محمدی (ص) اسلام اور امام خمینیؒ کی روش کا نتیجہ تھا جس کے زیر اثر ان کی عظیم شخصیت پروان چڑھی تھی۔ سید ہاشم صفی الدین نے زور دیتے ہوئے کہا جنرل قاسم سلیمانی شہادت کے عاشق تھے اور جب بھی وہ شہداء کا ذکر کرتے ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے تھے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے جناب مالک اشترؓ سے انتہائی متاثر تھے اور ایک ایسا مکتب و نمونۂ عمل ہیں جس کی مثال ممکن نہیں۔ انہوں نے آخر میں تاکید کرتے ہوئے کہا امریکہ جب تمام میدانوں میں مزاحمتی محاذ کی متاثر کن پیشرفت کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہونے کے بعد شہید جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 906175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش