0
Saturday 26 Dec 2020 22:27

ملک بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 12 فیصد تک پہنچ گئی

ملک بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 12 فیصد تک پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 12 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 12 فیصد تک پہنچ گئی ہے، سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب میرپور میں 18.18 فیصد، کراچی میں 14.09 فیصد اور حیدرآباد میں 9.77 فیصد ہے جب کہ لاہور میں 9.94 فیصد، ایبٹ آباد میں 7.38 فیصد اور راولپنڈی میں 6.95 فیصد مثبت کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ این سی او سی کے مطابق 2357 مریض انتہائی تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 14.33 فیصد، سندھ میں 7.77 فیصد، پنجاب 5.65 فیصد، خیبرپختونخوا میں 5.54 فیصد اور بلوچستان میں 4.24 فیصد ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 3.73 فیصد اور گلگلت بلتستان میں 0.77 فیصد منظر عام پر آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 906367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش