0
Thursday 31 Dec 2020 12:40

2021ء میں عمران خان خود حکومت ختم کرینگے، پھر دوبارہ وزیراعظم یا صدر بن جائینگے، نجومی

2021ء میں عمران خان خود حکومت ختم کرینگے، پھر دوبارہ وزیراعظم یا صدر بن جائینگے، نجومی
اسلام ٹائمز۔ ماہرین علم نجوم کا کہنا ہے کہ عمران خان 2021ء میں وزیراعظم نہیں رہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ نذیر کا کہنا ہے کہ جب عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا، تب ہی میں نے کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت 2021ء تک رہے گی، لیکن اب جب ہم ستارے دیکھتے ہیں تو مجھے یہ سسٹم تبدیل ہونا دکھائی دیتا ہے، عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گے یا دوبارہ صدر بنیں گے، یا مارشل لا نہیں لگ رہا، قومی حکومت نہیں بن رہی یا پھر عمران خان یہاں پر اسمبلیاں بھی توڑ سکتے ہیں، عمران خان اسمبلیاں توڑ کر دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوں گے، عمران خان خود اپنی حکومت ختم کریں گے لیکن پھر دوبارہ وزیراعظم یا صدر بن جائیں گے، عمران خان سندھ اور بلوچستان میں بھی حکومت بنا سکتے ہیں، یہ سارا عمل ستمبر یا دسمبر میں ہوگا۔

اسی حوالے سے ماہر علم اعداد سامعہ خان کا کہنا تھا کہ فروری تک کچھ بھی ہوسکتا ہے، ایک بات طے ہے کہ 2021ء میں سسٹم تبدیل ہو جائے گا، ایسا لگتا ہے وزیراعظم عمران خان اپنے دور اقتدار کے 5 سال مکمل نہیں کرسکیں گے، پاکستان میں جب گرہن لگا تھا، اس کے بعد عمران خان کی زندگی میں 3 ایسے مقام آئے ہوں گے کہ جب وزیراعظم کا دل چاہا ہوگا کہ سب کچھ چھوڑ کر لپیٹ دوں۔ ماہر عملم نجوم نے کہا کہ 2021ء کا سال پاکستان میں تبدیلی کیلئے ایک فیصلہ کن سال ہے، اگر اس دوران تبدیلی آتی ہے تو ملک کیلئے اچھی ہوگی کیونکہ اس عرصے پاکستان کے حلیف ممالک کی طرف سے کی جانے والی نئی صف بندی کے نتیجے میں ملک میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی۔

انکا کہنا تھا کہ اس سرمایہ کاری کے باعث پاکستان کیلئے معاشی لحاظ سے اگلا سال بہتر رہے گا، جبکہ ماہر علم نجوم علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جب عمران خان نے حلف اٹھایا تھا تو ستاروں کی پوزیشن کافی خراب تھی۔ ایسے وقت میں جو بھی حکومت شروع ہو تو وہ اپنی مدت پوری نہیں کر پاتی، عمران خان کے زائچے کے مطابق 2021ء میں ان کا برا وقت شروع ہونے والا ہے، جو سال کے آخر تک جائے گا، ستاروں کے مطابق عمران خان اپنی موجودہ پوزیشن پر قائم نہیں رہیں گے، خاص طور پر جون کا مہینہ ان کے لیے خطرناک ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 907187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش