0
Thursday 7 Jan 2021 00:33

لیہ، مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کا سانحہ مچھ کیخلاف دھرنا

لیہ، مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کا سانحہ مچھ کیخلاف دھرنا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کی جانب سے لیہ میں بھی احتجاجی دھرنا دیا گیا، لیہ شہر میں واقعہ امام بارگاہ حسینیہ ہال کے سامنے دیئے جانے والے احتجاجی دھرنے میں علمائے کرام اور عوام نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر کوئٹہ میں جاری احتجاجی دھرنے کے شرکاء اور شہداء کے خانوادوں کے مطالبات منظور کرے، وزیراعظم بلاتاخیر کوئٹہ جائیں اور مظلومین کے مطالبات سنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ عمران خان نے مطالبات پر غور تک نہیں کیا۔ حکمران جواب دیں کہ ہزارہ شیعہ برادری کو کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے۔؟ انہیں جینے کا حق کیوں نہیں دیا جارہا۔؟ دھرنے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جب تک کوئٹہ میں دھرنا جاری ہے، تب تک ہم بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 908611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش