0
Friday 8 Jan 2021 22:24

کسان اور حکومت اپنے اپنے موقف پر قائم رہنے کے سبب آٹھویں دور کی بات چیت بے نتیجہ

کسان اور حکومت اپنے اپنے موقف پر قائم رہنے کے سبب آٹھویں دور کی بات چیت بے نتیجہ
اسلام ٹائمز۔ کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین آٹھویں دور کی بات چیت فریقین کے اپنے اپنے موقف پر قائم رہنے کے سبب آج پھر بے نتیجہ رہی حالانکہ فریقین 15 جنوری کو پھر بات چیت کرنے پر راضی ہوگئے۔ میٹنگ شروع ہونے سے قبل کسان لیڈروں نے کہا کہ اپنی تحریک جاری رکھیں گے اور حکومت تینوں زرعی اصلاحاتی قوانین کو واپس نہیں لیا تو وہ 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی نکالیں گے۔ دوسری جانب حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ قوانین کو واپس لینا ممکن نہیں ہے حالانکہ حکومت قوانین میں ترمیم کے لئے تیار ہے۔ غور طلب ہے کہ کسانوں اور حکومت کے مابین ساتویں دور کی بات چیت بھی بے نتیجہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کا کسان زرعی مخالف قوانین کو مسترد کرنے کے لئے احتجاج کر رہا، اس لئے ہر شہری کو ان سے جڑ کر ان کا ساتھ دینا چاہیئے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ملک بھر کا کسان دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کررہے کسانوں کی حمایت کر رہا ہے، اس لئے سب کو مل کر ان کی اس تحریک کو آگے بڑھانے میں ان کا ساتھ دینا چاہیئے اور ان کی آواز بلند کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن تحریک جمہوریت کا ایک لازمی جز ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کسان بہن بھائی جو تحریک چلا رہے ہیں، اسے پورے ملک سے حمایت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لئے بھارت کو متحد ہونا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 908917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش