0
Friday 8 Jan 2021 23:27

وزیراعظم کا بلآخر کوئٹہ جانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا بلآخر کوئٹہ جانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ شدید تنقید کے بعد بلآخر وزیراعظم نے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے آج رات یا علی الصبح کوئٹہ جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  قریبی رفقاء نے وزیراعظم کو جانے کے لیے مجبور کیا۔ وزیراعظم آج رات یا علی الصبح کوئٹہ جا سکتے ہیں۔ وزیراعظم کی مذاکراتی ٹیم کو لواحقین اور مظاہرین کو قائل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت نے جید علماء سے معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرانے کے لئے مدد مانگ لی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سانحہ مچھ کے لواحقین سے مذاکرات کرنے دھرنا پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے ہمراہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، زلفی بخاری اور میر ضیاء لانگو موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 908979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش