0
Saturday 9 Jan 2021 15:41

کشمیر میں تازہ برفباری کے بعد فضائی رابطہ پھر درہم برہم

کشمیر میں تازہ برفباری کے بعد فضائی رابطہ پھر درہم برہم
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں تازہ برفباری کے نتیجے میں سنیچر کو ایک بار پھر دنیا کے ساتھ کشمیر کا فضائی رابطہ منقطع ہوگیا۔ سرینگر کے انٹرنیشنل ائرپورٹ سے پرواز بھرنے والی کئی اُڑانوں کو آج منسوخ کیا گیا یا اُن کی اُڑان میں تاخیر ہوئی۔ موسم کی خرابی کے باعث سرینگر سے اُڑان بھرنے والی مزید اڑانوں کے منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اُرانوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ قابل ذکر ہے کہ سرینگر ہوائی اڈے پر 6 جنوری کو اُڑانوں کا سلسلہ چار روزہ تعطل کے بعد شروع ہوا تھا کیونکہ وادی بھر میں حالیہ بھاری برفباری کے نتیجے میں معمولات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ادھر اطلاعات کے مطابق آج صبح سے ہی وادی بھر میں تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں دیکھتے ہی دیکھتے سرینگر میں چار سے پانچ انچ تازہ برف جمع ہوگئی۔ وادی کے دیگر اضلاع سے بھی درمیانہ درجے کی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 909121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش