0
Sunday 10 Jan 2021 15:06

بٹ کوائن کی قیمت میں آخری 5 دنوں کے دوران 10 ہزار ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

بٹ کوائن کی قیمت میں آخری 5 دنوں کے دوران 10 ہزار ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
اسلام ٹائمز۔ ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والے بٹ کوائن کی قیمت میں آخری 5 دنوں کے دوران 10ہزار ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاریخ میں پہلی بار ایک بٹ کوائن کی قمیت 40 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ دنوں میں بٹ کوائن کی قیمت میں دس ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ ایک دن میں اس ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں تقریبا دس فیصد اضافہ ہوا۔ بٹ کوائن کی کل مارکیٹ ویلیو ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ پاکستانی کرنسی میں ایک بٹ کوائن کی قیمت 65 لاکھ 65 ہزار 832 ہوگئی ہے۔ بٹ کوائن کی قیمت 16 دسمبر کو 20 ہزار ڈالر تھی جو 26 دسمبر کو 25 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔

بٹ کوائن کی قیمت میں 16 دسمبر 2020 کے بعد 20 ہزار سے زائد ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ سال 2021 کے پہلے دو روز میں بٹ کوائن کی قیمت میں 11.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر کرنسیوں کی طرح اس کی قدر کا تعین بھی اسی طریقے سے ہوتا ہے کہ لوگ اسے کتنا استعمال کرتے ہیں۔ بٹ کوائن کی منتقلی کے عمل کے لیے ‘مِننگ’ کا استعمال ہوتا ہے۔ اس وقت دنیا میں کم سے کم 1 کروڑ18 لاکھ سے زائد بٹ کوائن موجود ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کم سے کم90 بٹ کوائن بن رہےہیں۔ بٹ کوائن کی تعداد ہر دس منٹ بعد تبدیل ہوتی ہے۔ کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کا کوئی ادارہ نہیں ہے۔ یہ روپے یا ڈالر کی طرح کاغذی کرنسی نہیں ہے لیکن اس کا استعمال خرید و فروخت میں ہو سکتا ہے۔

گزشتہ برس دسمبر کے دوران 1 بٹ کوائن کی قیمت 20 ہزار امریکی ڈالرز تک پہنچنے کے بعد بعض سرمایہ کاروں کا خیال تھا کہ اس کی قدر میں کمی آسکتی ہے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ گلوبل کرپٹو کرنسی ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد بھارت ایشیا میں بٹ کوائن کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔
خبر کا کوڈ : 909293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش