0
Sunday 10 Jan 2021 21:32

چارسدہ، اسلامیہ کالج کا طالبعلم قتل، ملزمان گرفتار

چارسدہ، اسلامیہ کالج کا طالبعلم قتل، ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ، مندنی میں اسلامیہ کالج کے طالب علم اویس قتل کیس میں مطلوب ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ چارسدہ پولیس کے مطابق اویس خان کو چچازاد بھائی اور بہنوئی نے قتل کیا تھا، ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔
ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے اس حوالے سے بتایا کہ اویس خان کو بہنوئی نے بھتیجی کے ساتھ تعلقات کے شک کی بناء پر قتل کیا، نامزد گرفتار ملزمان میں زین العابدین، اسد اور الیاس شامل ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق گرفتار ملزمان میں الیاس مقتول کا بہنوئی جبکہ اسد اور زین العابدین مقتول کے چچازاد ہیں، ملزمان کو شک تھا کہ مقتول اویس کے زین العابدین کی بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں، 6 دسمبر کو چچازاد زین العابدین اور اسد نے اویس کو کھیتوں میں لے جا کر قتل کر دیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 909376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش