0
Monday 11 Jan 2021 16:27

گلگت بلتستان میں اپوزیشن نے حقوق کے نام پر عوام کو گمراہ کیا، خالد خورشید

گلگت بلتستان میں اپوزیشن نے حقوق کے نام پر عوام کو گمراہ کیا، خالد خورشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کچھ عناصر گلگت بلتستان کو ترقی کرتا ہوا دیکھنا نہیں چاہتے، پی ٹی آئی حکومت اپنے نوجوانوں کو گمراہ ہونے نہیں دیگی۔ اسلام آباد میں جی بی جرنلسٹ فورم کے ممبران سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ جی بی کا کہنا تھا کہ  گلگت بلتستان معدنیات سے مالا مال ہے، ہم اپن بجٹ کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم اداروں کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ گلگت بلتستان اپنے ریونیو میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں سیاحت کے بہت سے مواقع موجود ہیں، عمران خان کے ویژن کے مطابق سیاحت کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ حکومت کی پہلی ترجیح جنگلات کی حفاظت ہے، مختلف جگہوں پر نیشنل پارکس قائم کیے جا رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جعلی حب الوطنی اور قوم پرستی کرنے والے عناصر کیخلاف کارروائی ہوگی۔ جی بی کے صحافیوں کو جعلی حب الوطنی اور قوم پرستی کرنے والے عناصر کیخلاف ہمارے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہیں، ہمیں قوم پرستی کو اپنے معاشرے سے نکالنا ہوگا۔ خالد خورشید کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کو اپنے دور حکومت میں گلگت بلتستان میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا لیکن جب ہماری حکومت قائم ہوئی تو حفیظ الرحمن کو نقص نظر آنے لگے، گلگت بلتستان میں اپوزیشن نے حقوق کے نام پر عوام کو گمراہ کیا۔ سابق حکومت نے ٹیکس کی دستاویزات پر دستخط کیے اور اب واویلا بھی یہ لوگ کر رہے ہیں۔ سابق حکومت کے دور کے ترقیاتی منصوبے ابھی تک لٹکے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 909497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش