0
Wednesday 13 Jan 2021 23:22

اسرائیل جانے سے انکار پر اماراتی ائیرلائن کا پائلٹ معطل

اسرائیل جانے سے انکار پر اماراتی ائیرلائن کا پائلٹ معطل
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن نے اسرائیل جانے سے انکار پر پائلٹ کو معطل کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب امارات کی ائیر لائن امریٹس نے اسرائیل جانے سے انکار پر تیونس کے پائلٹ کو معطل کر دیا، مونم صاحب التبا کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے فلائٹ کو اسرائیلی کے دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس لے جانے کا کہا، تاہم انکار پر انہیں معطل کر دیا گیا۔ تیونس سے تعلق رکھنے والی اماراتی ائیرلائن کے پائلٹ مونم صاحب التبا نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ مجھے اپنے فیصلے پر پچھتاوا نہیں اور صرف اللہ ہی میرا مددگار ہے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ معطلی کے بعد انضباطی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہے جبکہ ائیرلائن انتظامیہ کے دباؤ کے باعث انہوں نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ بھی بند کر دیا ہے۔ تیونس میں سیاستدانوں کی جانب سے پائلٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور متعدد سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ پائلٹ کا اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ مسئلہ فلسطین ابھی بھی تیونس عوام کے دلوں میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 909967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش