0
Thursday 14 Jan 2021 19:40

بھارت میں کورونا وائرس کے 16946 نئے کیسز، 198 اموات

بھارت میں کورونا وائرس کے 16946 نئے کیسز، 198 اموات
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کی دھیمی پڑتی رفتار کے درمیان اس وباء سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے ایکٹو کیسز کی شرح 2.03 فیصد رہ گئی ہے۔ اس دوران کورونا سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد ایک بار پھر 200 سے نیچے آ گئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16946 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 12 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 17652 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 46 ہزار 763 ہوگئی ہے۔ شفایابی کی شرح بڑھ کر 96.52 فیصد ہوگئی ہے۔ ایکٹوکیسز 904 کم ہو کر 2.13 لاکھ رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 198 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 727 ہوگئی ہے۔ شرح اموات ابھی 1.44 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 910171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش