0
Friday 15 Jan 2021 19:48

وفاقی حکومت کی نااہلی و نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری

وفاقی حکومت کی نااہلی و نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی نااہلی و نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ جب دیکھو، سلیکٹڈ حکمران بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریوں میں لگے ہوتے ہیں۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ جیالے یقینی بنائیں، سندھ میں ضمنی انتخابات پر کوئی ڈاکہ نہ ڈال سکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اسٹیل ملز اور پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز حکمران کو من مانی کرنے نہیں دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک ملکی نظام میں بنیادی خرافات کے خاتمے کیلئے فیصلہ کُن معرکہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 910348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش