0
Sunday 17 Jan 2021 16:59

کشمیریوں کے بعد اب کسان یونینوں پر عتاب جاری ہے، محبوبہ مفتی

کشمیریوں کے بعد اب کسان یونینوں پر عتاب جاری ہے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ مودی حکومت کشمیریوں کو نشانہ بنانے کے بعد اب قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کو کسان یونینوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے کو حکومت کے ساتھ اختلاف رائے رکھنے والے ہر فرد کے خلاف استعمال میں لایا جاتا ہے۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار آج ایک ٹویٹ میں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ این آئی اے نے کے ٹی وی سے وابستہ صحافی جسویر سنگھ کے نام نوٹس جاری کی ہے جو کسانوں کی تحریک کو کور کرنے کے لئے پنجاب گئے تھے، کے ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی حکومت اب این آئی اے کو کسان یونینوں پر آزما رہی ہے۔ بھارت کی اس اولین دہشتگردی کی تفتیشی ایجنسی کی تنزلی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا یے کہ اب اس کو کشمیریوں، کسانوں اور اختلاف رائے رکھنے کی ہمت کرنے والوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کے ٹی وی نے برطانوی سکھ کونسل کے ساتھ سنگھو سرحد پر احتجاجی کسانوں کے لئے رات دن لنگر کا اہتمام کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 910708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش