0
Sunday 17 Jan 2021 20:47

صوابی میں فائرنگ سے سابق کونسلر سمیت 3 افراد جاں بحق

صوابی میں فائرنگ سے سابق کونسلر سمیت 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ مردان روڈ پر منیر ہسپتال کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق ہوگیا۔ صوابی میں مردان روڈ پر منیر ہسپتال کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں پی ٹی آئی کے سابق ناظم ویلج کونسل مانیری قمر خان بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی جاں بحق ہوا ہے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے، زخمی اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو صوابی منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 910728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش