0
Monday 18 Jan 2021 10:49

شمالی وزیرستان، شرپسندوں نے پولیس چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیا

شمالی وزیرستان، شرپسندوں نے پولیس چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیا
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں نامعلوم شرپسندوں نے پولیس چوکی کو دھماکے سے اڑا دیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد لگا کر دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ پولیس چیک پوسٹ میرانشاہ کے علاقے دتہ خیل روڈ پر گاؤں احمدخیل بابری اڈہ کے مقام پر تعمیر کی جا رہی تھی کہ رات کی تاریکی میں شرپسندوں نے بارودی مواد لگا کر دھماکے سے چیک پوسٹ کو اڑا دیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا مگر چیک پوسٹ کا اسٹرکچر مکمل طور پر منہدم ہو گیا۔ شرپسند ارتکاب جرم کے بعد حسب روایت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 910820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش