0
Thursday 21 Jan 2021 17:45

3 فروری کو اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی، لیاقت بلوچ

3 فروری کو اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قومی سلامتی کے اہم ترین امور پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی جارہی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ 5 فروری کو ملک بھر میں یکجہتی کشمیر کے فقید المثال مظاہرے کیے جائیں گے، مسئلہ کشمیر آر پار کے فیصلہ کن مرحلہ پر ہے، پاکستانی عوام کا بہادر کشمیریوں کے ساتھ حق خود ارادیت کے لیے غیر متزلزل دینی قومی اور انسانی رشتہ ہے۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہاکہ 3 فروری کو اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس منعقد کر نے کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا، قومی سیاسی دینی قیادت، آزاد جموں و کشمیر اور آل پارٹیز حریت کانفرنس اور قومی سماجی شخصیات کو دعوت دی جارہی ہے، مسئلہ کشمیر قومی مسئلہ ہے، قومی اتفاق رائے کے لیے بلاامتیاز سب کو دعوت نامہ دیا جائے گا۔ لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر، افغانستان کی صورتحال، اقتصادی بدحالی کے کنٹرول پر قومی لائحہ عمل نہیں بنایا جارہا، جس سے ملک کو سراسر نقصان ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 911554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش